ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی ہارس ٹریڈنگ سے متعلق ایک اور آڈیو لیک

 اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہارس ٹریڈنگ سے متعلق ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی۔

ملک میں اہم شخصیات کی آڈیو لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔ عمران خان کی تیسری آڈیو لیک ہوگئی۔ 

عمران خان کہہ رہے ہیں ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہوگیا، 48 گھنٹے بہت اہم ہیں، بڑی چیزیں ہورہی ہیں اور میں کئی چالیں چل رہا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ 5 ارکان قومی اسمبلی (ایم این ایز) تو میں خرید رہا ہوں، وہ بڑے اہم ہیں، اس کو کہیں کہ اگر وہ پانچ اور لے دے، دس ہوجائیں تویہ گیم ہمارے ہاتھ میں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کوئی پرواہ نہیں کیا صحیح ہے کیا غلط۔ ہر حربہ آزماں گا، میں نے میسیج دیناہے، اس وقت قوم الارم ہوئی ہے لوگ چاہ رہے ہیں کہ کسی طرح سے ہم جیت جائیں، ایک ایم این اے بھی اگر کوئی توڑ لیتا ہے تو بہت فرق پڑے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں