ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں آئندہ 3 روز تک شدید گرمی پڑنے کا امکان 

کراچی: میں آئندہ تین روز بھی گرمی کا زور برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ 3 تا 4 روز موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس وقت شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں اس وقت 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی سمت سے ہوا چل رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں