ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شرجیل میمن کے خلاف نیب کی خفیہ انکوائریوں کی رپورٹ طلب

کراچی: نیب صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف انکوائریوں کی مکمل رپورٹ پیش نہیں کرسکا، عدالت نے نیب کو مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں نیب شرجیل میمن کے خلاف انکوائریوں کی مکمل رپورٹ پیش نہیں کرسکا۔نیب نے عدالت کو بتایا کہ سکھر میں شرجیل میمن کے خلاف کوئی کیس یا انکوائری نہیں ہے جبکہ کراچی اور راولپنڈی سے رپورٹس آئی ہیں تاہم اسلام آباد سے رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

جس پر شرجیل انعام میمن کے وکیل نے کہا کہ اتنا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی نیب نے رپورٹ پیش نہیں کی،میرے موکل کو ہراساں کیا جارہا ہے۔جسٹس جنید غفار کاکہنا تھا کہ اب تو قانون تبدیل ہوچکا ہے اب خوف یا دباؤ کا کیا معاملہ ہے، کوئی انکوائری اور انویسٹیگیشن ہوگی تو نوٹس آجائے گا۔

عدالت نے کہا کہ پہلے کی طرح گرفتاری کا اندیشہ تو نہیں ہے، جس پر وکیل نے بتایا کہ اب بھی چیئرمین کو اختیار حاصل ہے کہ اگر وہ کسی کے فرار ہونے کا امکان سمجھے تو گرفتاری کا حکم دے سکتا ہے۔جس پر عدالت نے نیب کو مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 4 نومبر کیلیے ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں