ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر میں مہنگائی بڑھ گئی، دیگر اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر میں مہنگائی میں 0.29 فیصد کا اضافہ ہوگیا جبکہ مجموعی شرح 29.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار بنیادوں پر جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ٹماٹر، پیاز، چینی سمیت 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 48 روپے 45 پیسے کا اضافہ ہوا۔

14 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا، حالیہ ہفتے کے دوران پیاز 12 روپے 69 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، چینی کی فی کلو قیمت میں 57 پیسے کا اضافہ ہوا، فی کلو قیمت 87.68 روپے ریکارڈ کی گئی۔

حالیہ ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 1 روپے 38 پیسے مہنگے ہوئے، آلو کی فی کلو قیمت میں تین روپے 47 پیسے کی کمی ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں