ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 میری ٹائم سیکیورٹی  نے بھارتی ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا

کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے 6 بھارتی ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا۔پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے ڈوبتے ہوئے 6 بھارتی ماہی گیروں کو بچاکر بھارتی کوسٹ گارڈزکے حوالے کردیا۔

ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق بھارتی ماہی گیر پاک بھارت میری ٹائم بانڈری لائن کے قریب ڈوب رہے تھے، اور میری ٹائم سیکیورٹی کے جہاز نے دوران گشت ماہی گیروں کو ڈوبتے دیکھا۔

سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا تھا کہ ناخدا کے مطابق ان کی کشتی حادثے کے نتیجے میں ڈوب گئی تھی، اور وہ جان بچانے کی کوشش کررہے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں