ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر حکومت مخالف ہیکرز کا سائبر حملہ

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر حکومت مخالف ہیکرز نے سائبر حملہ کیا ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن پر نیوز بلیٹن کے دوران، جب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تقریر نشر کی جا رہی تھی، اس دوران حراست میں لیے جانے کے بعد انتقال کر جانے والی مہسا امینی اور مبینہ طور پر احتجاجی مظاہروں میں جان سے ہاتھ دھونے والی خواتین کی تصاویر اسکرین پر نمودار ہوئیں۔

اس مختصر فوٹیج میں "خواتین، زندگی اور آزادی” کے نعرے سنے گئے جن میں خامنہ ای کو نشانہ بنایا گیا اور لکھا ہوا "ہمارے ساتھ شامل ہو جاؤ اور کھڑے ہو جاؤ”۔

اس سے قبل ایرانی حکومت کے خلاف سائبر حملے کرنے والے "عدالتِ عالیہ ” نامی سائبر ہیکرز گروپ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں