ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پستول سے ٹک ٹاک نے لڑکے کی جان لے لی

بعض اوقات لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے لوگ انتہائی خطرناک حرکتیں کرنے سے بھی باز نہیں آتے۔ پر خبر سیلفی بناتے ہوئے دنیا بھر میں متعدد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ اسی طرح اداکاری کے دوران متعدد اموات ہوچکی ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ پشاور کے تھانہ آغہ میر جانی شاہ کی حدود زرگراباد بیری باغ میں پیش آیا۔ جہاں چودہ سالہ شاکراللہ ولد آمین اللہ کی جان بھی ایسے ہی کرتب کے دوران چلی گئی۔
اسکول سے چھٹی پر شاکر گھر پہنچا اور پستول ہاتھ میں لے کر ٹک ٹاک ایکٹینگ کر رہا تھا۔ اس دوران پستول اپنے سر پر رکھ دی۔ بدقسمتی سے پستول پہلے سے لوڈ تھی اور ٹریگر دبتے ہی سر سے خون کا فوارا نکل پڑا۔ اس طرح ٹک ٹاک نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں