ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کیلیے 41 کروڑ کا فنڈ منظور

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کے لئے 41کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری کی مذمت کی گئی،وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، شرکا کو لانگ مارچ پر وزیر داخلہ کی طرف سے بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 41کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دیدی، فنڈز ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مانگے گئے ہیں، وفاقی کابینہ نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے پر شدید الفاظ میں مذمت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں