ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہماری پالسیوں کی بدولت ترکیہ کم متاثر ہوا ہے: ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ  عالمی معاشی بحران کےمنفی اثرات کے بر خلاف حکومتی پالیسیوں کی بدولت ہمیں  کم نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

صدر ایردوان نے  کابینہ اجلاس کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ  دنیا کو معاشی بحران اور سلامتی سے متعلق خطرات لاحق ہیں جس کے برخلاف حکومتی پالیسیوں کی بدولت ہمیں اس کے کم اثرات دیکھنا پڑے ہیں اور یہ تمام ہماری دور اندیشی کا نتیجہ ہے ، عرصہ دراز  سے ہم  نا انصافیوں اور دوہرے معیار کا شکار رہے ہیں مگر علاقائی اتار چڑھاو کے حوالے سے ہماری پالیسیاں موثر رہی ہیں جس کی وجہ سے ہم پر عالمی بحران کے منفی اثرات کم پڑے ہیں۔

صدر نے بتایا کہ  ملک بھر میں گیس کا ذخیرہ 100 فیصد تک پہنچ چکا ہے جو کہ کسی بھی غیر متوقع صورت حال کے خلاف  ملکی ضروریا پوری کر سکے گا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں