ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین پر روسی حملے،اموات کی تعداد 19 ہو گئی

 روسی  فوج  کے یوکرین کے بعض شہروں پر حملوں میں ہلاک شدگان کی تعداد 19 جبکہ زخمیوں کی تعداد 105 ہو گئی ہے۔

 یوکرین کی ہنگامی سروس نے گزشتہ روز کیئف سمیت دیگر شہروں پر حملوں میں  جانی نقصان پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

 اس بیان میں بتایا گیا ہے کہ  کیئِف اور لیویف سے متصل 301 سول آبادیوں میں گزشتہ روز سے بجلی منقطع ہے جبکہ روسی حملوں میں ہلاک شدگان کی تعداد 19 اور زخمیوں کی تعداد 105 ہو چکی ہے۔

 یاد رہے کہ روسی فوج نے گزشتہ روز کیئف ،لیویف  اور نیپرو سمیت  یوکرین کے دیگر شہروں پر  میزائیلوں،راکٹوں اور  کامی کازے ڈرونز کے ذریعے حملے کیے تھے۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں