ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب: اسمارٹ فون پر فیملی کے ڈیجیٹل ریکارڈ کی سہولت فراہم

ریاض: سعودی عرب میں محکمہ سول افیئرز (احوال مدنیہ) نے سمارٹ موبائل پرڈیجیٹل فیملی ریکارڈ کی سہولت فراہم کردی۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ سول افیئرز نے ایک بیان میں کہا ہے  کہ اب ابش ایپ اور توکلنا ایپ پر ڈیجیٹل فیملی ریکارڈ دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل محکمہ سول افیئرز، قومی شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور وہیکل رجسٹریشن کا ریکارڈ دونوں ایپس پر فراہم کر چکا ہے۔ محکمہ سول افیئرز کی جانب سے ابشر اور توکلنا ایپ پر مہیا فیملی ڈیجیٹل ریکارڈ بار کوڈ کے ذریعے سرکاری دستاویز شمار ہو گا۔

 اس کے ذریعے فیملی کے افراد کی تعداد اور ان سے متعلق مطلوبہ معلومات دیکھی جا سکیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں