ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائجیریا،رواں سال سیلاب کے باعث 500 سے زائد افراد ہلاک ہو ئے

لاگوس:نائجیریا میں رواں سال شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 500 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 1 ہزار 546 دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔

وزارت انسانی ہمدردی امور، آفات کا انتظام اور سماجی ترقی کے مستقل سیکرٹری ناصرثانی گوارزو نے بتایا کہ سیلاب نے 31 ریاستوں اور وفاقی دارالحکومت میں تباہی مچائی ہے جس سے 14 لاکھ متاثر اور 7 لاکھ 90 ہزار 254 بے گھر ہوچکے ہیں۔

ابوجا میں سیلاب بارے آگاہ کرتے ہوئے عہدیدار نے بتایا کہ سیلاب سے 44 ہزار مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے اور تقریبا 45 ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ 1 لاکھ 40 ہزار ہیکٹر زرعی اراضی جزوی یا مکمل طور پر برباد ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیڈرل ایگزیکٹو کونسل نے حال میں قومی سیلاب ہنگامی تیاری اور ردعمل منصوبہ کی منظوری دی ہے، جس سے سیلاب کے اثرات کو کم کرنے بارے رہنما اصول فراہم ہو ئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں