ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 33 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

کٹھمنڈو: نیپال کے مغربی صوبے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 33 افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال کے شمال مغربی صوبے کرنالی میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی ہے جس سے بچنے کیلئے ہزاروں رہائشی اپنے مکانات چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہوگئے ہیں۔ شدید بارشوں کے باعث صوبے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس سے سیکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا اور 33 افراد ہلاک ہوگئے۔ سیلاب کی زد میں آنے والے 22 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انہیں پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارش کے باعث امدادی کارروائیوں کی انجام دہی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں