ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر قازقستان روانہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر قازقستان روانہ ہو گئے، وزیراعظم آستانہ میں سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ ہیں، وزیر اعظم شہبازشریف 13 اکتوبر کو سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے  اور وہاں مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیکا کی اہمیت کو واضح کریں گے۔

وزیراعظم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو بھی اجاگر کریں گے، جبکہ مختلف سیکا رکن ممالک کے رہنمائوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں