ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جمہوریہ ترکی کی 100 ویں سالگرہ کو 'ترکیہ صدی' مرکزی تصور کےساتھ خوش آمدید کہا جائیگا، ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ جمہوریہ ترکیہ کی 100 ویں سالگرہ (29 اکتوبر) کو ‘ترکیہ صدی’ مرکزی تصور کےساتھ خوش آمدید کہنے کی تیاری کر رہے ہیں جو عام سالگرہ کی تقریبات سے کہیں بڑھ کر ہو گی۔

صدر ایردوان نے چناق قلعے آئیواجیک ۔ کچک کویو شاہراہ ​​اور اسوس ۔ ٹرائے ٹنل کا افتتاح کیا۔

صدارتی کمپلیکس سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے افتتاحی تقریب  میں   شرکت کرتے ہوئے   خطاب کرنے والے جناب ایردوان نے  کہا کہ چناق قلعے آئیواجیک ۔ کچک کویو شاہراہ    کی بدولت 50 منٹ  لگنے والے سفر کو کم   کر کے 5 منٹ تک  کر دیا گیا ہے  جس سے  وقت، ایندھن اور  گیسوں  کےاخراج  میں گراوٹ سے  ہماری  سالانہ بچت 133 ملین لیرے کے مساوی ہو گی۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ماہر ِشطرنج   کی  طرح بڑی احتیاط کے ساتھ آئندہ کی صدی کی تیار میں ہیں، انہوں نے  بتایا کہ”ہم اپنی جمہوریہ کی 100 ویں سالگرہ کو ‘ترکیہ صدی’ اقدام کے ساتھ خوش آمدید کہنے کی تیاری کر رہے ہیں جو عام سالگرہ کی تقریبات سے کہیں  افضل ہو گی۔ جس طرح ہم نے اپنے 2023 کے اہداف کے افق کے ساتھ اپنی قوم کو اکٹھا کیا، مجھے امید ہے کہ اب ہم اپنے ‘ترکیہ صدی’ پروگرام کے ساتھ اپنے 2053 کے وژن کی نشاط شروع کر رہے ہیں۔ یہ بتاتے ہوئے کہ گزشتہ 20 سالوں میں، انہوں نے ترکی کو دنیا کے سب سے بڑے ملک میں شامل کرنے کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچہ قائم کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں