ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دمشق،بس میں بم دھماکا، 18 فوجی ہلاک، 27 زخمی

دمشق: شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق دمشق کے قریب ایک فوجی بس پر بم دھماکے میں 18 فوجی ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔

سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے ایک فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دمشق کے دیہی علاقوں میں ایک فوجی بس کو نشانہ بنایا گیا جس میں پہلے ہی سے دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔

دوسری جانب برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ دھماکہ دمشق کے دیہی علاقے الصبورہ کے قریب لبنانی دارالحکومت بیروت کی طرف جانے والی شاہراہ پر ہوا۔ حملے کی ذمہ داری فوری طور پر قبول نہیں کی گئی اور نہ ہی شامی حکام کی جانب سے کوئی تبصرہ کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں