ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران پر پابندیاں لگانے کا وقت آ گیا ہے: یورپی یونین کمیشن

یورپی یونین کمیشن کی صدر  ارسلا  وان ڈر لیئن نے کہا ہے کہ وقت آگیاہے کہ ایران پر پابندیاں لگائی جائیں۔

 وان ڈر لیئن  نے برسلز میں یورپی یونین کے سفارت کاروں کے ہمراہ ایک کانفرنس سے خطاب مین  ایران میں ہونے والے مظاہروں پر غور کیا ۔

 وان ڈر لئین  نے کہا کہ ہمیں اس تشدد کو رکوانا ہوگا،خواتین کو انتخاب کا حق ہونا چاہیئے،ان کے خلاف جبر کا راستہ اختیار کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیئے جبکہ میرے خیال میں ایران پر پابندیاں لگانے کا وقت  بھی آ گیا ہے۔

 گزشتہ ہفتے یورپی پارلیمان میں  ایران کے واقعات سے متعلق ایک قرارداد  قبول کی گئی تھی  جس میں  مہسا امینی کی موت  کی غیر جانبدارانہ تفتیش اور مظاہرین کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں