ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس: امریکہ حالات کر خراب ترین مقام پر لے آیا ہے

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ "ہم نے امریکہ کے ساتھ روابط کے دوام سے کبھی بھی گریز نہیں کیا لیکن امریکہ صورتحال کو اتنے خراب نقطے پر لے آیا ہے کہ اس سے زیادہ خراب کچھ نہیں ہو سکتا”۔

لاوروف نے قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں روس کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل رشیہ۔24 کے لئے جاری کردہ بیانات میں روس۔ امریکہ تعلقات کا جائزہ لیا۔

لاوروف نے کہا ہے کہ ” یہ حالات کسی بھی شکل میں مشکلات پیدا نہیں کر رہے کیونکہ امریکہ صورتحال کو بُرے ترین نقطے پر لے آیا ہے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ "امریکی اس قسم کے بیانات کے ساتھ، کہ کون ہم سے ملاقات کرنا چاہتا ہے  اور کون نہیں ، صرف  اپنے آپ کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم کسی سے ملاقات کے درخواست نہیں کر رہے۔

روابط جاری رکھنے کے لئے کوئی سنجیدہ پیشکش نہیں کی گئی۔ ہم مذاکرات سے نہیں بھاگ رہے اصل میں کوئی بھی معقول پیشکش نہیں کر رہا”۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاوس کی ترجمان کیرن جیز۔ پئیر نے کل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ "اس مرحلے میں بائیڈن، پوتن کے ساتھ، ملاقات  کی طلب کا کوئی پروگرام نہیں رکھتے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں