ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 4.89 روپے فی یونٹ کمی

اسلام آباد: نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 4.89 روپے فی یونٹ کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جب کہ ساتھ ہی ملک بھر کے لیے 19 پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی 4روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی منظوری دی گئی ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے 29 ستمبر 2022ءکو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔ دریں اثنا نیپرا نے دیگر شہروں کے لیے بجلی19پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ اتھارٹی نے ڈسکوز کے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اتھارٹی نے 29 ستمبر 2022ءکو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی۔ واضح رہے کہ سی پی پی اے -جی نے 22پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں