ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایم ایف کے پروگرام پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہوں گے، اسحاق ڈار 

 اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کے موجودہ پروگرام پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہوں گے، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان 27 ارب ڈالر کے دوطرفہ قرضوں کو ری شیڈول کرانے کا خواہاں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پیرس کلب کے قرضوں کے علاوہ قرض کو ری شیڈول کرانیکی کوشش کریں گے۔ 

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔دسمبر میں میچور ہونے والے بانڈزکی توسیع نہیں چاہیے اورپاکستان کے موجودہ آئی ایم ایف پروگرام پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہوں گے۔ سیلاب کے بعد بین الاقوامی مالیاتی اداریکافی لچک کامظاہرہ کررہے ہیں۔ پاکستان میں سیلاب سے 32 ارب ڈالرکانقصان ہوا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ملک میں بڑے پیمانے پر فصلیں متاثرہوئیں جس وجہ سے آئندہ سال گندم درآمدکرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں