ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہید اہلکار کی بیٹیوں کی شادی، پولیس میزبان بن گئی

 راولپنڈی: پولیس نے 10 سال قبل دہشتگردوں سے مقابلہ کے دوران شہید ہونے والے کانسٹیبل  کی دو بیٹیوں کی شادی میں ایس ایس پی آپریشنز سمیت پولیس کی بھاری نفری شریک ہوئی اور باراتیوں کا استقبال کیا۔

پولیس کے مطابق سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان سمیت پولیس کی بھاری نفری نے بارات کا استقبال کیا، پولیس اہلکاروں نے باراتیوں پر پھول نچھاور کیے۔

خواتین پولیس اہلکاروں نے باراتیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور شہید کانسٹیبل کی دونوں بیٹیوں کو رخصت کیا۔

ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کا کہنا تھا کہ خوشی اور غم کے ہر موقعہ پرشہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں، شہید کی عظیم قربانی ناقابل فراموش ہے، شہید کانسٹیبل محمد نیاز نے 10 سال قبل دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں