ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر امریکی صدر کا بیان بے بنیاد ہے،خرم دستگیر

اسلام آباد:وزیر توانائی خرم دستگیر نے ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکی صدر کے بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

گوجرانوالہ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستیگر نے امریکی صدر کے بیان سے متعلق سوال کا جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بین الاقوامی ایجنسیاں ایک مرتبہ نہیں درجنوں مرتبہ تصدیق کرچکی ہیں، ہمارا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بالکل محفوظ ہے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ ہمارے ایٹمی پروگرام پر پوری طرح ہر قسم کی پروٹیکشن بین الاقوامی طور پر موجود ہے۔

وزیر توانائی کا کہنا تھاکہ پاکستان کے ایٹمی پروگروام پر امریکی صدر کے بیان کی کوئی بنیاد نہیں وہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں