ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 پی ڈی ایم کو سہارا دینے والے اپنی عزت اور وقار کو نیلام کریں گیں،شیخ رشید

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی ہچکیاں اور سسکیاں عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں  جو بھی انہیں سہارا دے گا، وہ اپنی عزت اور وقار کو نیلام کرے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ڈار کے آنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب ڈالر کم ہو گئے ہیں۔آئی ایم ایف کے پیسے ختم اور کہیں سے مدد نہیں مل رہی، حالات سنگین سے سنگین تر ہوتے جارہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ہچکیاں اور سسکیاں عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں، عوام پہلے ہی بجلی،پٹرول اور آٹے کے ہاتھوں کرش ہیں، اب طاقت سے کس کو کرش کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ نکل گیاہے،جوبھی ان کو سہارا دیگا،اپنی عزت اور وقار نیلام کریگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپنے ذاتی مفاد کیلئے قوم کوسامراجی طاقتوں کاغلام بنا یا جارہا ہے ،وزیرخارجہ اپنے ملک سے لاپتا ہیں۔ ان کا چورن کہیں نہیں بک رہا، پی ڈی ایم کے اندر سے حق سچ کی آوازیں آناشروع ہوگئی ہیں۔ان شا اللہ نومبرتک آر یاپار ہوجائیگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں