ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی فوجی اڈے پر حملہ، 11 رضا کار ہلاک

ماسکو:روس میں یوکرین کی سرحد سے متصل علاقے میں فوجی ٹریننگ گرائونڈ میں فائرنگ سے 11 رضاکار ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی  خبررساں ادارے کے مطابق سینٹر میں رضاکار دستوں کو یوکرین کیخلاف جنگ کی ٹریننگ دی جارہی تھی اس دوران 2 رضاکار اہلکاروں نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ شروع کردی۔  حملہ آور بھی یوکرین کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کیلئے آئے تھے، جنہوں نے چھوٹے ہتھیاروں سے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کی۔

 جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارے گئے، فائرنگ سے 15 فوجی رضاکار زخمی ہوئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ظاہر کیاگیا ۔

روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ حملہ آوروں کا تعلق سابق سوویت ری پبلک سے ہے، اس سلسلے میں حکام نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے لازمی فوجی خدمات انجام دینے والے 3 لاکھ روسی شہریوں کو یوکرین کیخلاف جنگ کے لئے متحرک کرنے کا حکم دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں