ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مالٹا: خاتون صحافی کے قتل کا اعتراف، دو بھائیوں کو40سال قید

مالٹا سٹی:مالٹا کی 53 سالہ خاتون صحافی کے قتل کا اعتراف کرنے پر دو بھائیوں کو 40، 40 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

پانچ سال قبل صحافی ڈیفنی کاروانا گالیزیا کو کار بم دھماکے میں ہلاک کیا گیا تھا۔

خاتون صحافی کے قتل نے بین الاقوامی سطح پر ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا۔سماعت کے پہلے روز الفریڈ اور جارج نے ابتدا میں صحت جرم سے انکار کیا لیکن بعد میں کم سزا کی یقین دہانی کے بعد جرم کو تسلیم کرلیا۔

خاتون صحافی کے قتل کا اعتراف کرنے پر عدالت نے دونوں بھائیوں کو 40، 40 سال قید کی سزا سنائی ہے۔سماعت مکمل ہونے پر جرم ثابت ہونے کے بعد دونوں کو عمر قید ہوسکتی ہے۔

خاتون صحافی کے بیٹے نے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے، خاتون صحافی کے قتل میں اب تک چار افراد اعتراف جرم کرچکے ہیں، پانچواں شخص جیل میں ہے جس نے ابھی تک الزامات کی تردید کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں