ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،شاہین آفریدی اور فخر زمان نے قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا

 میلبور ن:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور بیٹر فخر زمان نے قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے انگلینڈ سے آسٹریلیا پہنچ کر برسبین میں پاکستان ٹیم کو جوائن کیا۔ شاہین آفریدی اور فخر زمان انجری کی ری ہیب کیلئے انگلینڈ میں موجود تھے۔

شاہین  آفریدی پاکستان کو دونوں وارم اپ میچز میں بھی سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔

اسسٹنٹ ٹو بولنگ کوچ عمر رشید اور پاکستان ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے برسبین میں پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔ڈاکٹر نجیب کی عدم موجودگی میں فرائض انجام دینے کیلئے ڈاکٹر شمائل نے بھی پاکستان ٹیم جوائن کرلی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں