ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی کرکٹر سرفراز احمدکے بھائی نے پاک نیوی جوائن کرلی

کراچی:قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بھائی عبد الرحمان نے پاکستان نیوی جوائن کرلیا۔

سوشل میڈیا پر سرفراز احمد نے بھائی کے ہمراہ تصویر جاری کی اور بتایا کہ پاک نیوی کے یونیفارم میں موجود عبد الرحمان ان کے چھوٹے بھائی ہیں،ایک تصویر میں سرفراز احمد کے  بھائی کو  اپنے بھتیجے اور ان کے بیٹے عبداللہ کے ساتھ بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرفراز احمد کے بھائی کا لگا ئوکرکٹ سے بھی ہے اور وہ بھی سرفراز کی طرح وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں، مداحوں کی جانب سے ان کے بھائی کو  پاک نیوی جوائن کرنے پر مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں