ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس،لڑاکا طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، 13 افراد ہلاک

ماسکو:مغربی روس میں لڑاکا طیار ہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

سی این این کے مطابق واقعہ مغربی روس کے شہر ییسک میں پیش آیا جہاں ایک لڑاکا طیارے ایس یو 34 میں تربیتی پرواز کے دوران انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کے انجن میں آگ لگنے کے بعد پائلٹ جہاز سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا تاہم طیارہ رہائشی عمارت سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کے ٹکرانے سے عمارت کو آگ لگ گئی جس نے درجنوں فلیٹوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں