ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کو یوکرین میں جنگی جرائم کی قیمت چکانی پڑے گی، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ روس کو یوکرین میں جنگی جرائم کی قیمت چکانی پڑے گی اور اسے احتساب کے کٹہرے میں لائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے پریس سیکریٹری کیرین جین پیئر نے وائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امریکا یوکرین پر روسی ڈرون حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔

 یہ حملے روسی صدر ولادیمیر پوتن کی سفاکیت کو عیاں کررہے ہیں۔ امریکا یوکرین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور انکی مدد جاری رکھے گا۔امریکا نے ایران کے ڈرون پروگرام کے ساتھ کام کرنے والے ممالک اور کمپنیوں کے خلاف بھی کارروائی کی دھمکی دیدی۔

واضح رہے کہ پیر کو یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روس کی جان سے میزئل برسائے گئے تھے جس میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ان حملوں کیلئے روس نے کامی کیز ڈرون کا استعمال کیا جس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ روس نے یہ ڈرون ایران سے خریدے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں