ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ چالاکی کے سوا کچھ نہیں  ،جے یو آئی

اسلام آباد : جمعیت علماء اسلام (ف)  کے ترجمان اسلم غوری نے کہا  ہے کہ عمران نیازی کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ چالاکی کے سوا کچھ نہیں ہے، اس کی حکومت میں اپوزیشن ساڑھے تین سال انتخابات کا کہتی رہی لیکن عمران خان کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔

 اسلم غوری نے کہا کہ 6 سے 7ماہ گزر چکے ہیں باقی وقت بھی عمران خان کو صبر کرنا پڑے گا، قومی قیادت کا وقت پر انتخابات کا فیصلہ تباہ حال معیشت مضبوط کرنے کیلئے ضروری ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ دھاندلی سے مسلط ہونے والا اب صاف شفاف انتخابات کا مطالبہ کر رہا ہے جبکہ ملکی اہم اداروں کی سربراہ کی تعیناتی حکومت آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی پابند ہے ، حکومت ایک ذہنی مریض کے دبائو میں نہیں آئے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں