ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت نے ایوارڈ یافتہ کشمیری فوٹوگرافر کو امریکا جانے سے روک دیا

نئی دہلی:بھارت نے ایوارڈ یافتہ کشمیری فوٹوگرافر ثنا ارشاد متو کو امریکا جانے سے روک دیا،ایوارڈ یافتہ فوٹوگرافر ثنا ارشاد متو پولیٹزر ایوارڈ وصول کرنے کیلئے نئی دہلی سے نیویارک جانا چاہتی تھیں۔

امریکا کا ویزا اور ائیرلائن کا ٹکٹ ہونے کے باوجود ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے انہیں روک لیا اور بیرون ملک سفری پابندی کی وجہ بھی نہیں بتائی،ثنا ارشاد متو رائٹرز سے وابستہ ہیں اور انہیں کورونا وبا کے دوران کوریج میں فیچر فوٹوگرافی کیٹیگری میں پولیٹزر ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔

کشمیری فوٹوگرافر کو اس سے پہلے جولائی میں پیرس بھی نہیں جانے دیا گیا تھا جہاں وہ کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کرنا چاہتی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں