ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سارہ انعام قتل کیس:ملزم شاہنواز امیر کی والدہ گرفتار

اسلام آباد: سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ کو ضمانت خارج ہونے پر  پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم شاہنواز کی والدہ ثمینہ شاہ عبوری ضمانت پر تھیں اور ملزمہ آج اپنے وکلا کے ہمراہ ضمانت میں توسیع کے لیے عدالت میں پیش ہوئیں۔

تاہم ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ نے ملزمہ ثمینہ شاہ کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی جس پر پولیس نے ملزمہ کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ 23 ستمبر 2022 کو صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی کنیڈین نژاد پاکستانی اہلیہ سارہ انعام کا قتل کر دیا تھا۔ ملزم شاہ نواز امیر نے فارم ہاؤس نمبر 46 میں اپنی 37 سالہ بیوی سارہ کو بہیمانہ طریقے سے قتل کیا۔

ملزم واردات کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے چھاپہ مار کر اسے حراست میں لے لیا اور تھانہ شہزاد ٹاؤن منتقل کر دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں