ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے لانگ مارچ کیا تو کس جیل میں رکھنا ہے فیصلہ رانا ثنااللہ کریں گے،وزیر صحت

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر صحت  عبدالقادر  پٹیل نے کہا ہے کہ عمران خان نے لانگ مارچ کیا تو انہیں کس جیل میں رکھنا ہے یہ فیصلہ رانا ثنااللہ کریں گے

انہوں نے کہا کہ   پھرکہتا ہوں عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے لہذا وہ آصف زرداری کے خلاف بیان بازی میں احتیاط کریں، ممکن ہے یوٹرن خان کو  ان سے معافی کی درخواست کرنا پڑے

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ابھی ایک جیالے نے شکست دی، عام انتخابات میں ان کا مقابلہ جیالوں سے ہوگا، ضمنی انتخابات میں جنہوں نے عمران کو ووٹ دیے وہی انہیں پتھر ماریں گے

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لانگ مارچ کیا تو انہیں کس جیل میں رکھنا ہے، یہ فیصلہ رانا ثنااللہ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں