ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف سے بلجیم کے سفیر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بلجیم کے سفیر چارلز جوزف کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی، دوطرفہ اور دفاعی تعاون میں وسعت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلجیم کے سفیر چارلز جوزف نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ کا اظہار اور متاثرین سے دلی تعزیت کی۔سفیر چارلز جوزف نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستانی کوششوں کو بھی سراہا۔

پاکستان کے ساتھ کثیرالجہتی تعاون میں وسعت میں کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں