استنبول کے ہوائی اڈوں پر سال کے پہلے 9 مہینوں میں مسافروں کی تعداد میں 27.5 ملین کا اضافہ ہوا ہے ۔
اس سال جنوری سے ستمبر کے عرصے میں استنبول کے ہوائی اڈوں پر کل 70 ملین 124 ہزار 741 افراد نے سفر کیا اور اس طرح اس کے مسافروں کی تعداد میں 27 ملین 487 ہزار 713 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔
پچھلے سال کے مقابلے میں، اس عرصے میں استنبول اور گوکچین ہوائی اڈوں پر میزبان مسافروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسٹیٹ ایئرپورٹس اتھارٹی (DHMI) کی ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق اس سال جنوری سے ستمبر کے عرصے میں 47 ملین 571 ہزار 888 مسافروں نے استنبول ایئرپورٹ کو استعمال کیا۔
پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کی تعداد میں 62 فیصد اور بین الاقوامی پروازوں میں 102 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اس سال جنوری سے ستمبر کے عرصے میں صبیحہ گوکچین ایئرپورٹ کو 22 ملین 552 ہزار 853 افراد نے استعمال کیا۔
اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کی تعداد میں 5 فیصد کمی اور بین الاقوامی لائنوں میں 98 فیصد اضافہ ہوا۔
اس سال کے پہلے 9 مہینوں میں استنبول کے ہوائی اڈوں پر مسافروں اور پروازوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اس سال استنبول ایئرپورٹ پر پروازوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 63 فیصد اضافہ ہوا اور 313 ہزار 778 تک پہنچ گئی ہیں ۔
صبیحہ گوککچین ہوائی اڈے پر، پہلے 9 مہینوں میں 148 ہزار 724 پروازوں کا اہتمام کیا گیا۔
اس عرصے میں اتاترک ہوائی اڈے پر 20 ہزار 825 پروازیں کی گئیں۔