ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سارہ انعام قتل کیس، مرکزی ملزم کی والدہ کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

 اسلام آباد:عدالت نے سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔

ملزمہ ثمینہ شاہ کو پولیس نے سینیئر سول جج محمد عامر عزیر کی عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمہ کو گزشتہ روز ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اس مقدمہ کا چالان جمع کروا دیا ہے؟ عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ 14 روز کا وقت گزر چکا ابھی تک آپ نے چالان جمع نہیں کروایا۔

تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ چالان بن چکا ہے آج جمع کروا دیا جائے گا۔تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزمہ سے لاکٹ برآمد کرنا ہے لہذا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

وکیل ملزمہ ارسل امجد ہاشمی نے عدالت کو بتایا کہ ثمینہ شاہ پہلے دن سے ہی پولیس کے ساتھ تعاون کر رہی ہے اور ثمینہ شاہ نے خود اپنے بیٹے کو گرفتار کروایا، ہمارے پر 109 کی دفعہ لگائی ہے اس سے متعلق پولیس بتا دے کس جگہ مشورہ ہوا۔

ملزمہ کے وکیل نے استدعا کی کہ ثمینہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمہ کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں