ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی دارالحکومت بڑی تباہی سے بچ گیا، 2 دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد:سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی اسلام آباد نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا جاتا ہے، ملزمان شیرعالم اور حمزہ عرف غازی الرحمان سے ڈیٹونیٹر،بیٹریاں،بارودی مواد برآمد کی گئیں ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے دوران تفتیش سیاسی شخصیات اور سرکاری اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ہے۔

ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں نے ملانبی گروپ سے ملٹری ٹریننگ حاصل کی،دہشتگردوں نے افغانستان تورابورا میں بھی 40دن تک ٹریننگ لے رکھی ہے یہ اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے اسلام آباد کی سیکیورٹی کمپنی میں بطور گارڈ تھے۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردچیک پوسٹ ہمزونی پر حملے اور فائرنگ کیس میں بھی ملوث تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں