انڈونیشیا کی جکارتہ گرینڈ جامع مسجد میں آگ لگنے کے بعد مسجد کا گنبد مکمل طور پر منہدم ہو گیا ہے۔
مقامی نشریاتی ادارے kompas.com کے مطابق مسجد کا بڑا گنبد کل بعد دوپہر شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا۔
مسجد کے امام محمد سبقی کے مطابق آگ، تعمیراتی فرم کی تعمیر و مرمت کاروائیوں کے دوران لگی۔ آگ لگنے کا سبب تاحال نامعلوم ہے۔
تیز ہواوں کی وجہ سے آگ نہایت سُرعت سے پھیل گئی اور مسجد کو چاروں طرف سے لپیٹ میں لینے والے شعلوں کی وجہ سے بڑا گنبد زمین بوس ہو گیا ہے۔