ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈونیشیا کی مرکزی مسجد کا گنبد آتشزدگی کے باعث شہید

جکارتہ:انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کی گرینڈ جامع مسجد میں آگ لگنے کے بعد مسجد کا گنبد مکمل طور پر منہدم ہوگیا ہے۔

مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق گرینڈ جامع مسجد کا بڑا گنبد شعلوں کی لپیٹ میں آگیا تھا۔

مسجد کے امام محمد سبقی کے مطابق آگ تعمیراتی فرم کی تعمیر و مرمت کی کارروائیوں کے دوران لگی، آگ لگنے کا سبب تاحال نامعلوم ہے۔تیز ہوائوں کی وجہ سے آگ نہایت سرعت سے پھیل گئی اور مسجد کو چاروں طرف سے لپیٹ میں لینے والے شعلوں کی وجہ سے بڑا گنبد زمین بوس ہوگیا ہے۔

مقامی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے بعد ہم نے تمام افراد کو مسجد سے نکال لیا تھا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں