ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: نیٹو وفد ترکیہ کے دورے پر

ترکیہ وزارت دفاع نے، نیٹو ممالک کے اعلیٰ سطحی فوجی نمائندوں پر مشتمل، نیٹو عسکری کمیٹی اور اس کے ہمراہ بین الاقوامی عسکری سیکرٹریٹ اہلکاروں اور نیٹو اسٹریٹجک کمانڈ دفاتر کے اہلکاروں پر مشتمل، وفد  کے دورہ ترکیہ کا اعلان کیا ہے۔

ترکیہ وزارت دفاع کے مطابق وفد کا دورہ کل ازمیر میں نیٹو اتحادی برّی کمانڈ آفس LADCOM  کے دورے سے شروع ہوا اور آج استنبول میں ختم ہو گا۔

بیان کے مطابق وفد، استنبول میں، ‘ملٹی نیشنل جوائنٹ وار سینٹر کمانڈ آفس’، ‘فوری تعیناتی کورپس ترکیہ ہیڈ کوارٹر’ اور ‘نیٹو ملٹری سکیورٹی سینٹر آف ایکسی لینس’ کا دورہ کرے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ دورہ پہلے سے طے شدہ معمول کا دورہ ہے۔ دورے کے دوران وفد کو اتحاد کے مشرقی بازو میں قیامِ امن و استحکام کے لئے ترکیہ کی کوششوں، یوکرین کو فراہم کئے جانے والے تعاون، غیر منّظم نقل مکانی، دہشت گردی، انسانی و منشیات اسمگلنگ جیسے خطرات کے مقابل ترکیہ کے اقدامات،  نیٹو آپریشنوں  اور کاروائیوں میں ترکیہ مسلح افواج کی بھرپور شرکت اور اتحاد کی جارحیت و دفاع کے ساتھ تعاون کے موضوعات پر معلومات فراہم کی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں