ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب کا امریکا، برطانیہ اور یورپی ملکوں کے سیاحوں کیلئے بڑا فیصلہ

ریاض:سعودی عرب نے امریکا ،برطانیہ اور یورپی ملکوں سے سیاحت کے لیے آنے والوں کو ائیر پورٹس پر آن ارائیول ویزہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی عرب نے امریکا، برطانیہ اور یورپی ملکوں کے شہریوں کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت امریکا، برطانیہ اور یورپی ملکوں سے سعودی عرب سیاحت کے لیے آنے والے شہریوں کو ائیر پورٹس پر آن آرائیول ویزہ دیا جائے گا۔

سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائیر لائنز کو نئی ہدایات جاری کردی ہیں جس کے مطابق ان ممالک سے آنے والے شہریوں کو ملک کے کسی بھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آن آرائیول سیاحتی ویزہ دیا جاسکے گا۔

حکومت کی نئی پالیسی کے بعد سعودی ایوی ایشن نے تحریری طور پر ائیر لائنز کو آگاہ کردیا۔امریکا، برطانیہ اور یورپی ملکوں کے شہریوں کو آن آرائیول سیاحتی ویزہ کی نئی پالیسی پر فوری عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں