ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وزیراعظم  کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کردیے

اسلام آباد:سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کردیے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر 6اعتراضات عائد کیے گئے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ کیس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ عوامی اہمیت کا کیا معاملہ ہے،رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 248کے تحت وزیراعظم کو کیس میں فریق نہیں بنایا جا سکتا۔

آئینی آرٹیکل 184(3)کے استعمال کے حوالے سے مطمئن نہیں کیا گیا جب کہ فریقین کو کیس کی کاپی بھی نہیں بھجوائی گئی اور درخواست گزار نے دستیاب دوسرے فورم پر رابطہ نہیں کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں