ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میکسیکو میں ریلوے پل سے آئل ٹینکرکے ٹکرا نے سے رہائشی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی

میکسیکو: میں آئل ٹینکر ریلوے پل سے ٹکرا گیا، پٹری اور رہائشی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔

عالمی میڈیا  کے مطابق آئل ٹینکر کے ریلوے پل سے ٹکرانے کے بعد ٹرین کی پٹری اور قریبی رہائشی علاقے میں آگ لگ گئی،ریلوے پل پر آگ لگنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں جس میں بڑے پیمانے پر دھواں آسمان پر پھیلا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

مقامی حکام کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے باعث رہائشی علاقے سے تقریبا ایک ہزار افراد کا انخلا کرایا گیا، آ گ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں