ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجیریا: قبائلی جھڑپیں، 18 افراد ہلاک

نائیجیریا کے صوبہ بینو میں مسلح حملے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بینو پولیس ڈائریکٹر ‘والے عباس’ نے  جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 18 اکتوبر کو صوبے کے مویشی بان قبیلے فولانی کے 5 افراد کی ہلاکت کے بعد ‘جی بیجی’ کے علاقے میں انتقامی حملہ کیا گیا ہے۔

عباس کے مطابق حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 18 افراد ہلاک ا ور کثیر تعداد میں افراد زخمی  ہو گئے ہیں۔

صوبہ بینو کے گورنر   کے سکیورٹی مشیر پاول ہیمبا نے کہا ہے کہ زخمیوں کو طبّی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی  فورسز کو علاقے کی طرف بھیج دیا گیا اور حملے کی تفتیش شروع کروا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں مویشی بانی کرنے والے فولانی قبیلے اور کاشتکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں جو دونوں طرف سے جانی نقصان کا سبب بنتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں