ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت مقابلے میں بارش کا امکان بڑھ گیا

دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اتوار کے روز ہونے والے سب سے بڑے ٹاکرے کے دوران بارش کے امکانات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اتوار کو آسٹریلوی شہر میلبرن کے کرکٹ گرانڈ میں شیڈول ہے، اس میچ سے قبل ٹریننگ سیشن بھی شدید متاثر ہونے کا امکان ہے،جمعہ کو محکمہ موسمیات نے 96 فیصد بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

 اس کے علاوہ ہفتے کے روز بھی موسم اسی طرح رہنے کا امکان ہے لیکن کبھی کبھار سورج نکلنے کا بھی امکان ہے،اتوار کو میلبرن میں شدید بارش کی پیشگوئی ہے، چند روز قبل میلبرن میں اتوار کے روز 60 فیصد بارش کا امکان تھا لیکن اب پاک بھارت میچ کے بارش کی نظر ہونے کے قوی امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

یہ خیال بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاک بھارت میچ موسم کے بہتر ہونے کے انتظار میں گزر سکتا ہے،دوسری جانب ہفتے کو گزشتہ برس کی فائنلسٹ ٹیمیں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا میچ سڈنی میں ہونا ہے، سڈنی میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے اور اگلے منگل تک بارشوں کے پیشگوئی ہے۔

سڈنی میں 85 فیصد بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اس لیے دونوں ٹیموں کے میدان میں اترنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں