پیرس: پاکستان کا نام فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں؟ اس کا فیصلہ کل بروز جمعہ کو ہو گا۔
اس سلسلے میں باضابطہ اعلان پاکستانی وقت کے مطابق جمعہ کی رات 8 بجے کیے جانے کا امکان ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) کا 2 روزہ اجلاس پیرس میں جاری ہے، جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس بار پاکستان پرامید ہے کہ اس کا نام فیٹف کی گرے لسٹ سے خارج کردیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اجلاس میں پاکستانی وفد وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی قیادت میں شریک ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان فیٹف اور ایشیا پیسفک گروپ کی طرف سے دیے گئے تمام نکات پر عمل درآمد کرچکا ہے۔