ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیپٹن(ر)صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی مقامی عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف گفتگو اور سرکاری کام میں مداخلت کے مقدمات میں کیپٹن(ر)محمد صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

لاہور کی مقامی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا۔

کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف کیس کی سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

گزشتہ ماہ بھی عدالت نے کیپٹن(ر)محمد صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

واضح رہے کہ تھانہ اسلام پورہ نے کیپٹن(ر) محمد صفدر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ جس میں ان کے خلاف انتشار انگیز تقاریر کرنے کا الزام ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں