ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوگنڈا میں حلال بینک اکاونٹ نے خدمات کا آغاز کر دیا

یوگنڈا میں پہلی دفعہ ‘حلال بینک اکاونٹ’ نے خدمات کا آغاز کر دیا ہے۔

ملک میں خدمات دینے والے فنانس ٹرسٹ بینک کے شعبہ کاروباری ترقی کے سربراہ ‘پیرسی لوبیگا’ نے کہا ہے کہ بحیثیت کمپنی ہم نے ‘حلال بینک اکاونٹ ‘ کی خدمات شروع کردی ہیں۔

لوبیگا نے یوگنڈا میں پہلی دفعہ اسلامی قوانین سے ہم آہنگ بینک اکاونٹ کے آغاز کا ذکر کیا اور  کہا ہے کہ اس اقدام کے ساتھ  ملک کی مسلمان آبادی بلاسُود قرضے حاصل کر سکے گی۔

یوگنڈا کی کاروباری شخصیت ‘حق کریم کالیسا’ نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حلال اکاونٹ کا آغاز صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں پوری انسانیت کے لئے ایک مفید اقدام ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں