ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن تحریری فیصلہ کیوں روک کر بیٹھا ہوا ہے؟ اسد عمر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے چیئرمین عمران خان کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریری فیصلہ جاری نہ کرنے پر سوال اٹھا دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن تحریری فیصلہ کیوں روک کر بیٹھا ہے؟ اب کیا کھچڑی پک رہی ہے؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں