ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمان کا اسرائیلی طیاروں کیلیے فضائی راستہ کھولنے سے انکار

مقبوضہ بیت المقدس: سلطنت عمان نے اسرائیلی سویلین طیاروں کو دنیا کے مشرقی حصے تک پہنچنے کے لیے اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اسرائیلی سول ایوی ایشن کمپنی کے اگلے دو ماہ میں ہندوستان کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کرنے کے فیصلے کا حوالہ دیا ہے۔ اس کی وجہ سلطنت عمان کی طرف سے اسرائیلی فضائی حدود کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے مسلسل انکار بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اچانک عمانی انکار نے ایک بڑی رکاوٹ پیدا کردی ہے جس سے ایشیا اور مشرق کی طرف اسرائیلی پروازوں کے شیڈول تاخیر ہو جائے گی۔ جن مسافروں نے اسرائیلی ایئر لائن میں سوار ہوائی ٹکٹ خریدے انہیں اپنی پروازوں کی منسوخی کے نوٹس موصول ہوئے ہیں۔ عمان کی جانب سے اسرائیلی شہری ہوابازی کے لیے فضائی حدود کھولنے سے انکار کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں